Slider

World News

Asia

Technology

Entertainment & Arts

Health

Sports

Fashion

نواز شریف اور مریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، درخواست گزار فوٹو:فائل
 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔
ذیشان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مدعی عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی جس میں نواز شریف، مریم نواز، الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے  پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے میں نااہل قرار پانے اور وزارت عظمیٰ سے برطرفی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاوٴس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، عدالت سے گزارش ہے کہ دونوں فریقوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


کوئٹہ میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں بھائی گرفتار

ملزم کو موبائل ریکارڈ سے حاصل کی جانے والی گفتگو کے بعد گرفتار کیا گیا، پولیس؛ فوٹوفائل
کوئٹہ: کلی اسماعیل کے علاقے میں کم سن طیبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں اس کے اپنے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اقبال جرم کرلیا۔
ذیشاننیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں اتوار کو 13 سالہ طیبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم طیبہ کو اس کے اپنے ہی بھائی نے زیادتی کرکے قتل کیا جس نے اپنے اس گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کامران کے موبائل ریکارڈ سے کی جانے والی گفتگو کے بعد اسے گرفتار کیا گیا، جب کہ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی بنائی جائے گی۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں 13 سالہ بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی، امدادی ادارے نے بچی کو فوراً سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا تھا تاہم بچی اسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔ ڈاکٹرنے معصوم طیبہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ بچی کے بھائی کامران کے مطابق وہ آدھے گھنٹے کے لیے گھر سے باہر گیا اور واپس آیا تو اس کی بہن گھر سے غائب تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو دوروز میں ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں ننھی بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کئی واقعات منظرعام پر آچکے ہیں۔ گزشتہ روز مردان کے نواحی علاقے خرکی میں تیسری جماعت کی بچی کے ساتھ اسکول سے گھر آتے وقت زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جب کہ اس سے قبل مردان میں ہی ننھی عاصمہ کو بھی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا۔